پیٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، مزید کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سولر انرجی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات توانائی کے دیگر شعبوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق گزشتہ عرصے میں بیٹریوں کی قیمتوں میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا، تاہم پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث بیٹریاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی تھیں۔پیٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں،لیکن اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے نرخوں میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد سولر اور بیٹری مارکیٹ میں مزید استحکام اور قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔





