پیٹرول سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

پیٹرول سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

گزشتہ روز کی نمایاں کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 972 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 155 ڈالر 57 سینٹ پر ٹریڈ کرنے لگا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top