نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ملک بھر کے تمام موٹرویز پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے رفتار کی پرانی حدود کو دوبارہ بحال کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق اب تمام موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایل ٹی وی) کے لیے رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ
اس کے ساتھ ہی ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) اور پبلک سروس وہیکلز (پی ایس وی) یعنی بسوں اور ویگنوں کے لیے بھی اسپیڈ رینج کو بڑھا کر دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ پر بحال کر دیا گیا ہے۔





