امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد ایک بڑی سفارتی کامیابی سامنے آئی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 دن کا جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے تحت تہران کو 21 اگست تک خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور پٹروکیمیکل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت ہوگی۔
اس لائسنس کے تحت ایران یہ مصنوعات امریکہ کو بھی برآمد کر سکے گا اور خریداروں کو ادائیگی امریکی ڈالر میں کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدرمسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے
اس کے بدلے ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حمل کی یقین دہانی کروائی ہے۔





