خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں تیز بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں تیز بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

الرٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے جن میں میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

اس طرح سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔ ان میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کے علاقے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ بھر میں شدید ہیٹ ویو برقرار، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی، میرپور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔

Scroll to Top