خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کی قرارداد پر گرما گرمی، نثار باز کی سخت مخالفت

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کے قیام سے متعلق قرارداد پر ایوان میں گرما گرمی ہوئی ، عوامی نیشنل پاٹی کے رکن اسمبلی نثار باز نے قرارداد کے طریقہ کار پر شدید اعتراضات اٹھا دیے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر کی جانب سے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور قرار دیے جانے پر نثار باز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد اکثریت کی بنیاد پر منظور کی گئی ہے، اسے متفقہ قرار دینا درست نہیں۔

نثار باز نے ایوان میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ صوبے کی تقسیم کے خلاف ہیں اور کسی صورت خیبرپختونخوا کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس قرارداد کے خلاف پہلے ہی اپنی متبادل قرارداد جمع کرائی تھی اور آج فلور ملنے پر وہ اس کے خلاف اپنا مؤقف تفصیل سے پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں آئی ڈی پیز اور سیلاب فنڈز کے نام پر 31 ارب کے اخراجات زبانی جمع خرچ ہیں، حقائق پبلک کیے جائیں، نثار باز

اسمبلی میں اس معاملے پر ہونے والی بحث کے دوران ماحول خاصا گرم رہا تاہم کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔

Scroll to Top