ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر نمایاں کمی ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر نمایاں کمی ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,800 روپے سستا ہوگیا ۔

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3,800 روپے کمی کے بعد 432,936 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3,258 روپے کم ہو کر 368,429 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6,339 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,073 ڈالر پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، امریکی ڈالر کی قدر، بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں کے رجحانات اور سرمایہ کاروں کے رویوں میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی نرخوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top