پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق حکومتی کمیٹی کا بڑا فیصلہ

پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق حکومتی کمیٹی کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات کے لیے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو بدلنے اور پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد پر مبنی نظام کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک بھر میں تیل کی سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور نظام میں شفافیت بڑھانے کے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے بین الاقوامی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت ملکی توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں اس وقت بنگلا دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں کم جبکہ بھارت کے برابر ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید بتایا کہ ملک میں ڈیزل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ریفائنری پالیسی میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیںجن سے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی انحصار میں واضح کمی آئے گی اور پاکستان کی توانائی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نئے گھریلو گیس کنکشنز کے منتظر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہوگا جس میں تیار کردہ تمام سفارشات کو آخری شکل دے کر منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا تاکہ عوام کے لیے قیمتوں کا ایک شفاف، مؤثر اور پائیدار نظام متعارف کرایا جا سکے۔

Scroll to Top