غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی علاقے شیخ عجلین میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے خلیل الوزیر مسجد کے قریب موجود شہریوں کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ اس سے قبل جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے بجلی گھر اور پل نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ کی دھمکی
دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک کم از کم 73 ہزار 233 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار 707 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔





