ایران پر امریکی حملوں کا سلسلہ جاری، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشن اور مواصلاتی نظام متاثر

امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، امریکی فوج کی جانب سے پلوں،ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشن، مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیاہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکی فوج نے مسلسل چھٹی رات ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا ہے اور ان حملوں کا مقصد ایرانی کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ادھرایران کے جنوبی شہر بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔امریکی فوج نے بندرعباس ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کیا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکا نے ایران کے شہر بندر عباس پربھی حملہ کیا ہے جس میںمواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے، جے ڈی وینس کا بڑا بیان

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق دشمن نے بندر عباس شہر کی ایک پہاڑی پر قائم مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

امریکی فوج نے ایرانی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندرخمیر میں پل پر حملہ کیا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کیا گیا۔ امریکی حملے میں پل کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ یہ پل بندر عباس اور لار کو ملانے والا ایک اہم رابطہ ہے،حملوں کے بعد کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top