وزارتِ توانائی (پیڑولیم ڈویژن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 05 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323.30 روپے سے بڑھ کر 354.35 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پیڑول کی نئی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.15 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی 2026 سے لے کر 20 جولائی 2026 تک کے لیے کیا گیا ہے۔





