خیبر پختونخوا ،صوابی سے افسوسناک خبرآگئی ، ہر آنکھ آشکبار

سوات میں فائرنگ کے دو واقعات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی، پولیس کی تحقیقات شروع

Pakistan SCO Summit 2026

سوات کی تحصیل بریکوٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ بریکوٹ کے علاقے ابوہا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بریکوٹ منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسرا واقعہ بریکوٹ کے علاقے مانیار میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ سے دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top