افغان کالونی

لوئر دیر: میاں بانڈہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

عبداللہ مدنی
ضلع لوئر دیر کے علاقے میاں بانڈہ میں بجلی کاکرنٹ لگنے کے باعث مہران نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ نوجوان کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سی پی آر دینے کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 6 افراد کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن مکمل

ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم نے واقعے کے بعد تمام ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top