کھدکوچہ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد ہلاک

خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مبینہ منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کھدکوچہ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ فورسز کی جانب سے مشتبہ عناصر کی تلاش اور علاقے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Scroll to Top