دیر لوئر کی تحصیل لعل قلعہ میں زیرتعمیر کمرے کی چھت اچانک گرنے سےایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر ملبے تلے دبے دونوں افراد کو باہر نکالا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں عزت نامی شخص موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ رحیم نامی شخص شدید زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر، اراضی تنازع پر دو قبیلوں میں تصادم
ریسکیو ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔لوئر





