تربت سے ملنے والی لاشیں 6 مغوی مزدوروں کی ہیں، معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کا اہم بیان سامنے آگیا

تربت سے ملنے والی لاشیں 6 مغوی مزدوروں کی ہیں، معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کا اہم بیان سامنے آگیا

تربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی ہیں، معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے واقعے کی تصدیق کردی۔

بابر یوسفزئی کے مطابق شہید کیے جانے والے مزدوروں میں سے 4 کا تعلق پنجاب جبکہ 2 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے 7 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کے فوراً بعد ایک مزدور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جبکہ دیگر 6 مزدوروں کو مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام 6 مغوی مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے سے برآمد ہوئیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top