پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں دو روزہ اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3202 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 57 روپے سستی ہو کر 6237 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4043 ڈالر پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سام سنگ، ریڈمی اور انفنکس کے نئے اسمارٹ فونز میدان میں آگئے
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے رجحان اور ڈالر کی صورتحال کے اثرات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی عالمی حالات، کرنسی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔





