پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں کسی قسم کی طاقت یا اختیار کی خواہش نہیں بلکہ وہ صرف ایسا کردار چاہتے ہیں جہاں انہیں کام کرنے کی مکمل آزادی اور ذمہ داری دی جائے۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، پاور یا پیکج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ہمیشہ سب سے کمزور پوزیشن پر موجود کھلاڑی کی آواز کو اہمیت دینی چاہیے، وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر کھلاڑی کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے اور ٹیم کے ہر فرد کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔
سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے بھی ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اگر انہیں کوئی ذمہ داری دی جائے تو انہیں کام کرنے کا مکمل موقع اور آزادی فراہم کی جائے تاکہ وہ بہتر نتائج دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ میں بڑی واپسی کا اشارہ؟ یونس خان کا اہم بیان سامنے آگیا
یونس خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے یا ٹیم کی کامیابی کے لیے صرف عہدہ کافی نہیں ہوتا بلکہ واضح ذمہ داری، اعتماد اور کام کرنے کا ماحول ضروری ہوتا ہے۔





