ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روزبھی بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں روز بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مسلسل اضافے کے باعث صرف سات دنوں کے دوران فی تولہ سونا 36 ہزار روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 601 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 111 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدے کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق،ترک میڈیا

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں چمک برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 415 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Scroll to Top