آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، بیشتر نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، بیشتر نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ن لیگ 11 جبکہ پیپلز پارٹی نے 3 نشست میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 9 میں سے 8 حلقوں پر پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ توسیع کی گئی جبکہ ایک حلقے میں پولنگ ملتوی کر دی گئی۔

مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ توسیع کی گئی تھی، جس کے بعد ووٹرز شام 6 بجےتک ووٹ کاسٹ کرتے رہے۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 21 نشستوں پر پولنگ شیڈول تھی، جس میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 جب کہ مہاجرین کی 12 نشستیں شامل تھیں تاہم الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 27 میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند تھیں جس کے نتیجے میں انتخابی عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا، اس حلقے میں پولنگ اب 4 اگست کو ہوگی۔

Scroll to Top