مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میںزلزلہ ریکارڈ کیا گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔

مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

 مصر کے ساحلی علاقے بحیرۂ احمر میںزلزلہ ریکارڈ کیا گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔

قاہرہ: مصری حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سیاحتی شہر شرم الشیخ سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مصری حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز بحیرۂ احمر میں شرم الشیخ سے تقریباً 61 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر صورتِ حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی بڑھا دی۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، تاہم ابتدائی سروے میں کسی عمارت کے گرنے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

حکام مسلسل صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی امدادی اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Scroll to Top