عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں چار ڈالر سے زائد فی بیرل گر گئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہونے کے بعد 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : شکست کے بعد مخالفین کو مبارکباد دینے کا اخلاقی حوصلہ پیدا کریں، اختیار ولی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کے آغاز اور تہران کی فورسز کی جانب سے عمان کے قریب متعدد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں بینچ مارک خام تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Scroll to Top