سرکاری حج اسکیم 2027: درخواستیں کب سے موصول کی جائیں گی؟ اہم خبر سامنے آگئی

سرکاری حج اسکیم 2027: درخواستیں کب سے موصول کی جائیں گی؟ اہم خبر آگئی

شیراز احمد شیرازی

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری حج اسکیم 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پروسیس رواں ہفتے سے باقاعدہ شروع کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام تیاریان مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی پالیسی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سال کل ایک لاکھ 79 ہزار 832 عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ کوٹہ کی تقسیم کے تحت 60 فیصد یعنی ایک لاکھ 7 ہزار 832 عازمین سرکاری اسکیم جب کہ 40 فیصد یعنی 71 ہزار 888 عازمین نجی حج اسکیم کے ذریعے حجازمقدس کا سفر کریں گے۔

سرکاری اسکیم کے عازمین کو اپنے قیام کے لیے طویل اور مختصر دونوں نوعیت کے حج پیکجز میں سے انتخاب کی سہولت میسر ہوگی۔ طویل دورانیے کے حج کے اخراجات تقریباً 12 لاکھ روپے اور مختصر دورانیے کے لیے 13 لاکھ روپے تک ہوں گے۔ عازمین کی آسانی کی خاطر ان مالی واجبات کی ادائیگی دو آسان اقساط میں کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر صحافی مدثر شاہ آفریدی انتقال کر گئے

پالیسی کے دیگر نمایاں نکات کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ان درخواستوں اور واجبات کے ذریعے شمولیت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے طے شدہ واجبات مقررہ وقت کے اندر جمع کروائیں۔

Scroll to Top