خیبرپختونخوامیں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی منظوری سے صوبائی پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او پشاور میں تعیناتی کے منتظر خان زیب کو ڈی پی او باجوڑ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا محمد اشفاق کو ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر لگا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او تورغر سید مختیار شاہ کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکس خیبر اور ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ شاہ حسن کو ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کا تبادلہ کر کے اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پشاور اور ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان کو ڈی پی او تورغر مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس طرھ ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی انویسٹی گیشن بنوں اور ایس پی انویسٹی گیشن بنوں ساجد ممتازکو ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top