اورکزئی ،گوئن میں افسوسناک واقعہ

اورکزئی میں مسافر کوچ الٹ گئی، خواتین سمیت 9افراد زخمی

منظور خان
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی کے سب ڈویژن لوئر اورکزئی کے علاقے گوئن میں مسافرکوچ الٹنے کے حادثے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال مشتی میلہ منتقل کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top