ایوان صدر میں اہم ملاقات: وزیراعظم کی صدر مملکت کو یوم آزادی کی مبارکباد، مکہ امن معاہدےسے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی امن و باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی امن معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء سستی،مہنگائی رپورٹ جاری

صدر مملکت نے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مؤثر سفارتی کاوشوں سے ملکی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Scroll to Top