محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے 17 افسران کی گریڈ18 میں مستقل بنیادوں پر ترقیاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبر پختونخوا کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (E&SE) نے ایکٹنگ چارج پر کام کرنے والے 17 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز (میل) کو گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے باقاعدہ اعلامیہ (نوٹیفکیشن) جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والے تمام افسران کو ان کی موجودہ عہدو ں پر ہی بی ایس 18 کے خلاف مستقلی کی اجازت دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے افسران میں شرافات خان (کولئی پالس کوہستان)، محمود اقبال (ڈیرہ اسماعیل خان)، محمد ارشاد (بنوں)، محمد انوار (مردان)، ضیاء اللہ (ڈائریکٹوریٹ)، شمس الرحمن (تورغر)، اور افتخار احمد (بٹگرام) شامل ہیں۔

ان کے علاوہ غلام سرور (ملاکنڈ)، محمد زبیر (چار سدہ)، فضل خدا (ڈائریکٹوریٹ)، محمد رحمن شاہ (لکی مروت)، محمد سہیل خان (نوشہرہ)، محمد اسلام (دیر لوئر)، دل نواز خان (لوئر/سینٹرل کرم)، فدا محمد (مہمند)، محمد آفتاب (ڈائریکٹوریٹ) اور ڈاکٹر حیات خان (ڈائریکٹوریٹ) کی بھی گریڈ 18 میں باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایوان صدر میں اہم ملاقات: وزیراعظم کی صدر مملکت کو یوم آزادی کی مبارکباد، مکہ امن معاہدےسے آگاہ کیا

اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاں پروونشل سلیکشن بورڈ (PSB-II) کی 31 جولائی 2026 کو ہونے والی میٹنگ کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔ تمام ترقی یافتہ افسران خیبر پختونخوا سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے تحت ایک سال کے لیے پروبیشن پیریڈ (آزمائشی مدت) پر ہوں گے۔

Scroll to Top