پشاور میں چارسدہ اڈے کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پشاور: پولیس حکام نے بتایا کہ چارسدہ اڈے کے قریب گھریلو معملے پر فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تھانا فقیر آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیات کے مطابق فائرنگ کرنے اور نشانہ بننے والے فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں، گھریلو معاملات پر جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی۔





