پشاور: تھانہ خزانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت مہران سکنہ میوڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مہران گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں میٹرک امتحان میں ناکامی پر طالب علم نے مبینہ طور خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔





