محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں 18 افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں 18 افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی (پی اینڈ ڈی) نے مختلف گریڈز کے 18 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق محمد علی کو ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) ایم اینڈ ای (ساؤتھ) کے عہدے سے چیف آف سیکشن، ہیلتھ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ امتیاز علی شاہ کو چیف آف سیکشن ہیلتھ سے ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر، محکمہ صحت تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر کاشف نذیر کو محکمہ توانائی و بجلی سے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) ایم اینڈ ای ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فقیر محمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای (ہیڈکوارٹر) مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آفتاب عالم کو اسسٹنٹ چیف، پی پی اینڈ ایچ سیکشن، شگفتہ سید کو محکمہ سوشل ویلفیئر میں جینڈر اسپیشلسٹ اور عامر درانی کو محکمہ زراعت میں سینئر پلاننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

انجینئر یاسر محسود کو سینئر پلاننگ آفیسر، شمس العارفین کو اسسٹنٹ چیف (انرجی اینڈ پاور)، انجینئر محمد اویس کو پلاننگ آفیسر، حزب اللہ خان کو پلاننگ آفیسر لوکل گورنمنٹ، ملبھلارا جاوید کو ریسرچ آفیسر واٹر سیکشن، مبشر مظفر کو پلاننگ آفیسر انرجی اینڈ پاور، محمد عامر کریم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) ایم اینڈ ای ہزارہ، ثناء اللہ خان کو اکاؤنٹس آفیسر ایم اینڈ ای، واجد خان کو ریسرچ آفیسر پی پی اینڈ ایچ سیکشن، مناہل شوال آفریدی کو سیکشن آفیسر (سروسز-II) اور محمد بلال کو ریسرچ آفیسر آئی ڈی ایس سیکشن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین جلسوں کا خرچ اپنی جیب سے اٹھاتے تھے، جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر اربوں کمائے اب اپنا حصہ ڈالیں، جنید اکبر

اعلامیے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں۔

Scroll to Top