پٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈیزل سستا ہو گیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل سستا کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

حکومت نے پٹرول کی قیمت میںایک بار پھر اضافہ کر دیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ 20 دن کی کم ترین سطح پر آگئیں

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ریلیف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔

Scroll to Top