ارشد چائے والا کے نام سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان نے پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کرنے کے لیے اپنی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
ارشد خان کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے مطابق عدالت کے سابقہ حکم کے تحت ان کا قومی شناختی کارڈ فعال (Active) کیا جا چکا ہےمگر اس کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں : ویزے میں حقائق چھپانے کا جرم ثابت: پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا
بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ بائیومیٹرک کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور پاسپورٹ کی تجدید کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کے ساتھ کل عدالت میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی جائے گی ۔





