پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کرلی

پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کرلی

پاکستان بار کونسل نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بنانے کا معاملہ مکمل طور پر آئین کے مطابق طے کیا جائے ۔

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے صوبے بنانے کا معاملہ مکمل طور پر آئین پاکستان کے مطابق طے کیا جائے ۔

اعلامیے کے مطابق، اس اہم قومی مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو شامل کرکے ایک قومی سیمینار منعقد کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو ذاتی یا سیاسی مفادات کے بجائے خالصتاً قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے زیر غور لائیں۔

Scroll to Top