بنوں میں جائیداد تنازع خوفناک تصادم میں بدل گیا

بنوں کے تھانہ غوریوالہ کی حدود میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمشی خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازع پر فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی، واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی غوریوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات کے جہانزیب کالج میں افسوسناک واقعہ، طالب علم جاں بحق

ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، واقعے میں ملوث دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top