مردان: والدہ سے تکرار پر 13 سالہ بچے کی خودکشی

مردان: والدہ سے تکرار پر 13 سالہ بچے کی خودکشی

خلیل اللہ مہمند
ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے شہری علاقے کامران کلے میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 13 سالہ کم سن بچے نے والدہ سے زبانی تکرار پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق کامران کلے کے رہائشی 13 سالہ موسیٰ کا اپنی والدہ کے ساتھ کسی بات پر تنازع ہوا، جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جان لے لی۔

کم سن بچے کی خودکشی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا غمگین ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدے کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق،ترک میڈیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کے والد حبیب اللہ محنت مزدوری کے سلسلے میں گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Scroll to Top