عالمی منڈی میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے باعث یہ رواں ہفتے خسارے کی جانب گامزن ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں نے زیادہ قیمتوں پر منافع سمیٹنا شروع کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس پر آ گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت تقریباً 1 فیصد گر کر 4,382.50 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت 5 جون کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم بعد میں 1.3 فیصد کمی پر کاروبار کا اختتام ہوا جس کے نتیجے میں رواں ہفتے کی مجموعی سطح پر خسارہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 14 اگست پر نادرا کا پاکستانیوں کو بڑا تحفہ، شناختی کارڈ میں تبدیلی
دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر فی اونس اور پلاٹینم کی قیمت 0.3 فیصد کمی سے 1,711.84 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔





