پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ پاکستان اور انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سہ فریقی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان رواں سال 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک ان اہم کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
سری لنکن ٹیم دورے کا آغاز 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں ایک تین روزہ میچ کھیل کر کرے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جس کے مقابلے بالترتیب 9، 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی میدان میں آئے گی اور تینوں ممالک کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا آغاز ہوگا، جو 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے چیمپیئنز کپ کی ٹرافی جیت لی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔





