پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم محض 48.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور امام الحق نے کیاتاہم اذان اویس میچ کی پہلی ہی گیند پر اولی رابنسن کا شکار بن کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد محض 6 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر رخصت ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کچھ مزاحمت کی اور بالترتیب 42 اور 61 رنز کی اننگز کھیلیں۔ تاہم ان کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر کھلاڑی بھی انگلش بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے 5، 5 وکٹیں حاصل حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ سے باہر

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Scroll to Top