امریکہ نے مذاکرات ،سفارتکاری اور خود اپنے دستخطوں کو دھوکہ دیا، سربراہ ایرانی سلامتی کونسل محسن رضائی

ایران کے سربراہ قومی سلامتی کونسل محسن رضائی نے امریکا پر مذاکرات، سفارتکاری اور اپنے ہی دستخط شدہ معاہدوں سے انحراف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے سفارتی عمل کو دھوکا دیا۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی معاشی جنگ میں معاونت کرنے والے ممالک کے مفادات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایرانی نوجوانوں کے ذہنوں میں امریکا کو امن پسند قوم سمجھنے کا تاثر تبدیل ہوچکا ہے۔ ان کے بقول دنیا اب ایران کو ایک نئے انداز سے دیکھ رہی ہے۔

محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سمجھ گئی ہے کہ ٹرمپ ایک احمق شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ جنگ کے تجربات کو مستقبل کی جنگ میں استعمال کیا جائے گا اور جنگ کے طریقہ کار میں بھی یقیناً تبدیلی لائی جائے گی۔

محسن رضائی کے مطابق امریکی سمجھتے تھے کہ وہ چند روز میں جنگ ختم کرکے ایران کے تیل اور گیس کے ذخائر پر قبضہ کرلیں گے، تاہم ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایران سے تجارت کرنے والوں کو پابندیوں کی دھمکی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران تقریباً 1200 آئل ٹینکرز استعمال کے قابل نہیں رہے، جس کے نتیجے میں عالمی بحری بیڑے کا تقریباً 15 فیصد حصہ ناکارہ ہوگیا۔

Scroll to Top