استخار احمد یوسفزئی
صوابی :تورڈھیر کے قریب شیرآباد میں لنٹر گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو زندہ اور زخمی حالت میں نکال لیا۔
ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق تورڈھیر کے قریب شیرآباد میں لنٹر کے کام کے دوران اچانک لنٹر گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو ملبے سے زندہ اور زخمی حالت میں نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے 3 قیدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم مطالبہ کردیا
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچا خان ہسپتال منتقل کردیا۔ بروقت ریسپانس اور فوری کارروائی کے باعث دونوں افراد کی جانیں بچالی گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ وقار اور 33 سالہ لقمان شامل ہیں۔





