بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے اہل خانہ اور وکلا کی فہرستیں اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس جمع کرا دی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو بھجوائی گئی فہرست میں 6 قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ ان میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، نیازاللہ نیازی، نعیم پنجوتھہ اور فتح اللہ برکی شامل ہیں۔
عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
جیل ذرائع کے مطابق تمام ملاقاتیں فراہم کردہ فہرست اور طے شدہ ضوابط کے تحت کرائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی :پیپلز پارٹی نے 2 اہم رہنماؤں کی رکنیت ختم کردی
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم کی اس ملاقات کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے زیر التوا کیسز اور آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی پر مشاورت کرنا ہےجبکہ اہل خانہ کے افراد ان کی خیریت دریافت کریں گے۔





