پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرو ل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 25 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اس اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Scroll to Top