ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیےبجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے مزید 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے، جس پر آج اہم سماعت کی جا رہی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق جولائی میں مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 50 روپے فی یونٹ جبکہ درآمدی کوئلے سے 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ میں پڑی۔ اسی طرح درآمدی ایل این جی (LNG) سے تیار کردہ بجلی کی پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔
نیپرا کی جانب سے تمام اعداد و شمار اور ڈیٹا کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ محفوظ یا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 627 سرکاری اسکول بند، محکمہ تعلیم کی رپورٹ جاری
خیال رہے کہ تین ہفتے قبل بھی نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس کی وصولی اگست کے بلوں میں کی جا رہی ہے۔





