نصر اللہ
ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ منسوکہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث باپ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بیٹے کی جان لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ شبقدر کی حدود منسوکہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر باپ نے اپنے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں رضوان ولد طارق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : 10 روپے کا نوٹ کیوں بند کیا جا رہا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





