لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کی نشریات پر اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت کر دی۔
کرک انفو کے مطابق پی سی بی نے احتجاجاً کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کے میدان میں واپس نہ آنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا۔
سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کا 18 منٹ پر مشتمل انٹرویو کیا، جس میں دونوں نے اپنے والد کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے خدشے کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے انٹرویو نشر ہونے سے قبل اسکائی اسپورٹس سے رابطہ کرکے احتجاج کیا جس کے بعد نشریات کچھ دیر مؤخر کی گئیں تاہم بعد میں انٹرویو نشر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ، سلمان علی آغا نے سلپ میں ناقابل یقین کیچ لیکر سب کو حیران کردیا
کرک انفو کے مطابق پی سی بی نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس سے بھی شکایت کرنے پر غور کیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ وقت پر وقفے کے بعد میدان میں واپس آ گئی۔





