پشاور میں 27 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی، شہریوں کو سرمایہ کاری سے روک دیا گیا

تحصیل شاہ عالم انتظامیہ نے پشاور کی 27 ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پلاٹنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ان میں سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی خریداری سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

انتظامیہ کے مطابق شہری سٹی ریزیڈینشیا، نیو قرطبہ ماڈل ٹاؤن، اولڈ قرطبہ ماڈل ٹاؤن، ڈاکٹرز کالونی، گلستان کالونی، خیبر ٹاؤن اور المدینہ کالونی سمیت غیر قانونی قرار دی گئی اسکیموں میں بکنگ نہ کروائیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، جبکہ شہری پلاٹ خریدنے سے قبل متعلقہ اسکیم کا این او سی (NOC) لازمی چیک کریں۔

غیر قانونی قرار دی گئی دیگر اسکیموں میں بابوزئی گارڈن، اوورسیز کالونی، الرشید پلاٹنگ، قاری مستقیم پلاٹنگ، ملک آباد کالونی، ناظم جاوید و مقصود پلاٹنگ، حاجی شفاعت و قدیم پلاٹنگ اور گلشنِ مدینہ کالونی شامل ہیں۔

فہرست میں ڈاکٹر غلام نبی و محمد امین پلاٹنگ، ملک زاہد پلاٹنگ، اکبر ایسوسی ایٹس پلاٹنگ، حاجی نور بشر و سمین گل پلاٹنگ، حاجی نعیم پلاٹنگ، وزیر پلاٹنگ، احتشام، اسد و دلروز پلاٹنگ، حاجی گل داد و اعجاز خان پلاٹنگ، نیو گل کالونی، ایاز خان پلاٹنگ، عقر پلاٹنگ اور فرید پلاٹنگ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں 27 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر پابندی، شہریوں کو سرمایہ کاری سے روک دیا گیا

تحصیل شاہ عالم انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کی صورت میں انہیں مستقبل میں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انتظامیہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ کسی بھی پلاٹ یا زمین کی خریداری سے قبل متعلقہ اداروں سے منظوری اور این او سی کی تصدیق ضرور کریں۔

Scroll to Top