سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، ڈرائیور نے گاڑی روکنا بھی مناسب نہ سمجھا

سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، ڈرائیور نے گاڑی روکنا بھی مناسب نہ سمجھا

Pakistan SCO Summit 2026
نام نہاد سٹریٹ مومنٹ کیلئے سندھ جانے کے دوران راستے میں ایک بار پھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے قافلے مین شامل ایک گاڑی نے ایک کارکن کو موٹرسائیکل سمیت روند ڈالا، گاڑی میں موجود پی ٹی آئی کے نامعلوم رہنما کو یہ توفیق بھی نہ ہوئی کہ وہ گاڑی کو روکتے اور موٹرسائیکل سوار کارکن کی خبر گیری کرتے، لیکن چونکہ یہ تحریک انصاف کے رہنماوں کی روایت رہی ہے کہ وہ نام نہاد دھرنوں اور احتجاجی تحاریک میں کارکنوں کو اسی طرح ایندھن بناتے رہیں گے اور اپنی سیاست چمکاتے رہیں گے ۔
 پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں اور ریلیوں کے دوران کارکنوں کے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا المیہ نیا نہیں اور نہ ہی شائد یہ آخری ہو سکتا ہے، جہاں ماضی کی طرح اس بار بھی پارٹی قیادت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی خبرگیری نہ کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، وہاں ایک بار پھر دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنما بھی مگرمچھ کے آنسو بہاکر افسوس کا اظہار کرتے رہیں گے اور یوں یہ سلسلہ جاری و
ساری رہے گا ۔
سیاسی و سماجی حلقوں میں یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ ایسی کون سی سیاست ہے جس میں دھرنوں اور اجتماعات کے جوش میں اپنے ہی کارکن سڑکوں پر بے موت مارے جاتے ہیں، لیکن قیادت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
ماضی میں بھی دھرنوں کے دوران کنٹینرز یا قافلے کی گاڑیوں تلے کارکنوں کے روندے جانے کی کئی دردناک مثالیں موجود ہیں، جن کے بعد نہ تو کوئی باقاعدہ قانونی چارہ جوئی سامنے آئی اور نہ ہی متاثرہ گھرانوں کی داد رسی کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، لیکن بدقسمتی سےتحریک انصاف کی سیاست اس سے کوسوں دور دکھائی دیتی ہے ۔ احتجاج کی سیاست میں جب انسانی جانوں کو محض طاقت کے مظاہرے کے طور پر استعمال کیا جائے اور حادثات کے بعد لاشوں پر سیاست یا خاموشی اختیار کر لی جائے، تو یہ جمہوری اقدار اور انسانی ہمدردی کے صریحاً منافی ہے۔
Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top