ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں، امریکی صدر کے بڑے دعوے

ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں، امریکی صدر کے بڑے دعوے

Pakistan SCO Summit 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں اور تہران پر حملے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں، اگر اے آئی انسانیت کے خلاف ہوئی تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس حکمت عملی موجود ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ان میڈیا رپورٹس اور آزاد تجزیوں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس اہم ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک بیان میں انہوں نے ان رپورٹس کو ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے سو فیصد جھوٹے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا

صدر ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی مسلح افواج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور ملک میں اسلحے کی پیداوار کو بھی تیزی سے بڑھایا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top