پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر 2026 کے احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق معاملے کو آئینی بحران سے تشبیہ دیتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا، جبکہ چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما اعجاز خان جازی گرفتار

عدالت نے اسلام آباد کے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر 2026 تک ملتوی کردی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top