سعودی عرب نے اہم آئل پائپ لائن بند کر دی، وجہ کیا ہے؟

سعودی عرب نے اہم آئل پائپ لائن بند کر دی، وجہ کیا ہے؟

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنی مشرقی-مغربی آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو متبادل راستہ فراہم کرنے والی اس اہم ترین آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چند افراد زخمی بھی ہوئے۔

سعودی وزارت توانائی نےمزید بتایا کہ یہ آئل پائپ لائن کی معطلی کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لیے بطورِ احتیاط عمل میں لائی گئی ہے۔

 سعودی وزارتِ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈرون حملے عراق کی سمت سے کیے گئے تھے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی خصوصی درخواست پر فی الحال فوجی جوابی کارروائی روکی گئی ہے، تاہم مملکت کو اپنی خود مختاری کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے ضروری اقدامات اٹھانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی صورتحال، روس نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کردی

یہ ہنگامی صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور اطلاعات کے مطابق حوثی فورسز نے یمن کی پوری بحیرۂ احمر کی ساحلی پٹی پر بھی اپنا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top